محسن نقوی کی یو اے ای بورڈ کے سربراہ سے ملاقات، چیمپئنز ٹرافی کے نیوٹرل وینیو کا معاملہ طے
پاکستان اور یو اے ای کے درمیان آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کےنیوٹرل وینیو کا معاملہ طے پا گیا۔
ذرائع کےمطابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے متحدہ عرب امارات کرکٹ بورڈ کے سربراہ شیخ النہیان المبارک سے ملاقات کی۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا
ذرائع کا بتانا ہے کہ دونوں بورڈز کے سربراہان کی ملاقات گزشتہ شب گھوٹکی میں شیخ النہیان کے خصوصی خیمے میں ہوئی، شیخ النہیان اور محسن نقوی کی ملاقات میں نیوٹرل وینیو کا معاملہ طےپایا۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ چیمپیئز ٹرافی 2025 میں بھارت کے میچز کیلئے یو اے ای کو نیوٹرل وینیو بنانےکا فیصلہ کیا گیا۔
خیال رہےکہ فروری 2025 میں پاکستان میں ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کا باضابطہ اعلان اب تک نہیں کیا گیا ہےتاہم چیمپئنز ٹرافی کے سامنے آنے والے ممکنہ شیڈول کےمطابق ٹورنامنٹ کا پہلا میچ 19 فروری کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کےدرمیان کراچی میں ہو گا جبکہ پاکستان اور بھارت کےدرمیان مقابلہ 23 فروری کو نیوٹرل وینیو پر ہو گا۔