ٹی 20ورلڈ کپ کیلئے 15رکنی قومی ٹیم کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے آئی سی سی ٹی20ورلڈ کپ کیلئے 15رکنی قومی ٹیم کااعلان کردیا۔
ورلڈ کپ اسکواڈ میں بابراعظم ( کپتان ) صائم ایوب، محمد رضوان، فخرزمان، اعظم خان، عثمان خان ،افتخار احمد،عماد وسیم، شاہین شاہ آفریدی ، شاداب خان، محمد عامر، عباس آفریدی، نسیم شاہ۔ حارث رؤف اور ابرار احمد شامل ہیں۔
عثمان خان، اعظم خان، ابرار احمد، عباس آفریدی اور صائم ایوب پہلی بار ٹی20 ورلڈ کپ کھیلیں گے۔
سلیکشن کمیشن کے مطابق ٹیم متوازن ہے جس میں تجربہ کار اور نوجوان کرکٹرز شامل ہیں۔حارث رؤف فٹ ہیں ۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ان کا کردار بہت اہم ہوگا۔پاکستان آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ اے میں شامل ہے۔گروپ اے کی دیگر ٹیمیں انڈیا۔ آئرلینڈ ۔ کینیڈا اور امریکہ ہیں۔
پاکستان اپنا پہلا میچ 6 جون کو میزبان امریکہ کے خلاف کھیلے گا۔پاکستان اور انڈیا کے درمیان میچ 9 جون کو نیویارک میں کھیلا جائے گا۔پاکستان اور کینیڈا 11جون کو مدمقابل ہونگے۔16جون کو پاکستان آخری گروپ میچ آئرلینڈ کے خلاف کھیلے گا۔۔
