محسن نقوی کی مداخلت پر قومی کرکٹ ٹیم کاہوٹل تبدیل

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے سخت نوٹس کے بعد نیویارک میں قومی کرکٹ ٹیم کا ہوٹل تبدیل کردیاگیا۔
ذرائع کے مطابق محسن نقوی کا آئی سی سی سےرابطہ اور نیویارک میں سٹیڈیم سے نوے منٹ کے فاصلے پر ہوٹل پر تحفظات کا اظہار کیا اور منتظمین کو پاکستان ٹیم کا ہوٹل تبدیل کرنے پر قائل کر لیا۔ تبدیل شدہ ہوٹل سٹیڈیم سے پانچ منٹ کی ڈرائیو پر ہے۔ محسن نقوی نے آئی سی سی پر واضح کیا کہ وی اپنی ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے کسی بھی میچ کے لیے طویل فاصلہ طے کرنے کی اجازت نہیں دیں گے نیویارک میں 9 جون کو روائتی حریف بھارت اور 11 جون کے کینیڈا کے خلاف میچز شامل ہیں
پنجاب میں صحت کے نظام میں بڑی تبدیلیاں لانے کا فیصلہ
چئرمین پی سی بی نے آئی سی سی پر یہ بھی واضح کردیا کہ اگر پاکستانی ٹیم کا ہوٹل تبدیل نہ کیا گیا تو وہ پی سی بی کے خرچے پر ٹیم کو بہتر اور آسان جگہ پر منتقل کردیں گے کیونکہ قومی کرکٹ ٹیم ان کی ذمہ داری ہے اور وہ کھلاڑیوں کے آرام کو ہر صورت یقینی بنائیں گے، بھارتی کرکٹ ٹیم کو نیویارک میں گراؤنڈ سے صرف 10 منٹ کی دوری پر ٹھہرایا گیا ہے دیگر ٹیموں کے ہوٹل ایک گھنٹے سے زیادہ کی دوری پر ہیں ۔
جنوبی افریقہ اور سری لنکا پہلے ہی نیویارک میں قیام کے دوران فراہم کی جانے والی سہولیات پر تحفظات کا اظہار کر چکے ہیں
