زمان پارک میں دہشتگرد ہیں،محسن نقوی نے پولیس کو فری ہینڈ دیدیا

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کاکہنا ہے کہ زمان پارک میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات ہیں،پولیس کو حکومتی رٹ قائم کرنے کیلئے فری ہینڈ دیدیا ہے ۔

 نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کاکہنا ہے کہ تحریک انصاف کی ہنگامہ آرائی کو بہت برداشت کرلیا اب شہر میں حکومتی رٹ قائم کرنے کیلئے پولیس کو فری ہینڈ دیدیا۔اب جو پولیس کی طرف ہاتھ بڑھائے گا وہ توڑیں گے۔ پولیس کو کہہ دیا ہے کہ رٹ قائم کرنے کیلئے جو کرناپڑے کریں۔ یہ نہیں ہو سکتا کہ پولیس مار کھاتی رہے اورہم چپ رہیں۔اب ریاست کی رٹ قائم کریں گے کوئی پولیس کو چیلنج کرے گا قانون ہاتھ میں لے گا تووہ ہاتھ توڑیں گے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ میں نے آئی جی کوکہا ہے کہ انہیں ایک ڈیڈ لائن دے دیں۔آج صبح پولیس والوں کو کہہ دیاہے کہ جو کرناپڑے گا کریں گے پولیس والوں کو بہت دنوں سے حوصلہ دے رہا تھا کل ایک تھریٹ لیٹربھی آیا جوکچھ نظرآرہاہے وہاں پردہشت گردی بھی ہو سکتی ہے زمان پارک میں دہشت گرد موجود ہیں جن کی تصاویر بھی ہیں اس طرح کی سیاسی سرگرمیاں کوئی جماعت نہیں کرتی اب اگر ایسا کوئی کرے گا توبھرپورجواب دیاجائے گا۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ یہ دہشت گرد پولیس والوں کو مارہےاور گاڑیں توڑ رہے ہیں۔اس وقت ریاستی رٹ اور گورننس بہتر کرنےکی ضرورت ہے۔

محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ پولیس نے کینال روڈ سے ٹینٹ اترے ٹریفک جام ہورہاتھا پولیس اور رینجرز بھی وہاں پرموجود تھی دونوں بار میں نے انہیں واپس آنے کا کہا تھا کوشش ہےایسی کوئی چیز نہ ہو جس سے ماحول خراب ہویانقصان ہو پولیس آگے جانا چاہتی تھی انہیں پتہ تھا کہ آگے اسلحہ بردار کھڑے ہیں۔

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کاکہنا ہے کہ اب کوئی لحاظ نہیں ہوگا اگر کچھ کیاگیاتواس کا جواب سخت ملے گا۔گزشتہ دن دہشت گردی ہوئی ،تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنارہے ہیں۔

محسن نقوی کاکہنا ہے کہ اب تک عمران خان کے گھر کے سرچ وارنٹ کی تعمیل نہیں کی گئی۔پنجاب حکومت کی جانب سے جے آئی ٹی کانوٹیفکیشن آج جاری کیاجائے گا۔پنجاب حکومت آج الیکشن کمیشن کو خط لکھ رہی ہے۔سیاسی سرگرمیوں سے ہٹ کر کچھ ہوا تو تفصیل دیں گے۔معمولی زخمی اہلکاروں کیلئے 1

لاکھ روپے،شدید زخمی اہلکاروں5لاکھ روپے دیں گے۔

رہنماپی ٹی آئی حسان نیازی اے ٹی سی کے باہرسےگرفتار

Back to top button