محسن نقوی کی کوشش کامیاب،سری لنکن ٹیم کادورہ پاکستان جاری رکھنےکافیصلہ

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی فول پروف سکیورٹی کی یقین دہانی،سری لنکن کرکٹ بورڈ نےکرکٹ ٹیم کو دورہ پاکستان مکمل کرنےکافیصلہ سنادیا۔
ایک روزہ سیریز اور سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستان آئی سری لنکن کرکٹ ٹیم نے دورہ ادھورا چھوڑ کروطن واپسی کی درخواست کی تھی۔ تاہم، سری لنکن کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کو دورہ مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔
سری لنکن بورڈ کے ذرائع کے مطابق دورہ ادھورا چھوڑنےو الےکھلاڑی پر دو سال کی پابندی عائد کی جائے گی۔

سیکیورٹی خدشات کو دور کرنے کے لیے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سری لنکن ہائی کمشنر اور ٹیم منیجرسے ملاقات کی اور فول پروف سیکیورٹی کی ضمانت دی۔
پاکستان اور سری لنکا کےدر میان تین میچز کی سیریز کادوسرا و ن ڈےکل راولپنڈی میں کھیلاجائےگا۔ جس کے بعد پاکستان ، سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیموں کے درمیان ٹرائی سیریز بھی شیڈول ہے۔
