مجتبیٰ خامنہ ای نے امریکا سے کشیدگی کم کرنے کی تجاویز مسترد کر دیں

 

 

 

سینئر ایرانی عہدیدار نے دعویٰ کیا ہے کہ سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے دو ثالثی ممالک کی جانب سے امریکا کے ساتھ کشیدگی کم کرنے کی تجاویز کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ یہ وقت امن کا نہیں ہے، امریکا اور اسرائیل کو شکست دینا ہوگی۔

سینئر ایرانی عہدیدار کےمطابق سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے یہ تجاویز ایک خارجہ پالیسی اجلاس میں مسترد کیں جنہیں دو ثالثی ممالک کی جانب سے پیش کیاگیا تھا،اجلاس کے دوران مجتبیٰ خامنہ ای نے کہاکہ یہ وقت امن کا نہیں ہے، امریکا اور اسرائیل کو شکست دینا ہوگی۔

کیا ایران کی جنگی مزاحمت کے پیچھے روس اور چین ہیں؟

عہدیدر کےمطابق سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ امریکا کو ایران کو پہنچنے والے نقصانات کا ہرجانہ ادا کرنا ہوگا۔

Back to top button