اداکارہ مومنہ اقبال نے خوبصورتی کو بڑی مشکل قرار کیوں دیا؟
معروف اداکارہ مومنہ اقبال نے انکشاف کیا ہے کہ خوبصورتی بظاہر دلکشی میں اضافہ کرتی ہے لیکن یہی خوبصورتی انسان کے لیے بڑی مشکلات بھی پیدا کرتی ہے۔اداکارہ نے چند دن قبل مزاحیہ شو ’’مذاق رات‘‘ میں شرکت کی، جہاں ان سے ان کی خوبصورتی کی وجہ سے انہیں پیش آنے والی مشکلات سے متعلق پوچھا گیا، میزبان نے ان سے پوچھا کہ خوبصورتی کی وجہ سے انہیں فوائد تو بہت ملے ہوں گے لیکن انہیں مشکلات کیا پیش آئیں، وہ بتائیں، میزبان کے سوال پر اداکارہ نے دعویٰ کیا کہ انہیں فوائد کم اور مشکلات زیادہ دیکھنی پڑیں۔مومنہ اقبال کا کہنا تھا کہ انہیں خوبصورت ہونے کے ناطے 100 میں سے 40 فیصد فوائد ملے جبکہ 60 فیصد انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، انہوں نے وضاحت کی کہ انہیں نہ صرف شوبز انڈسٹری میں بلکہ زمانہ طالب علمی میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، کیوںکہ بہت سارے لوگ ان سے حسد کرتے تھے۔اداکارہ کے مطابق بہت سارے لوگ جو ان کے انتہائی قریبی دوست تھے جو بظاہر انہیں اپنا محسن مانتے ہیں لیکن دراصل وہی لوگ ایسا محسوس کرواتے ہیں کہ آپ اتنے خاص نہیں ہیں اور انہوں نے ایسا کئی بار محسوس کیا کہ انہیں اپنے ہی لوگ یہ محسوس کرواتے رہے کہ وہ کوئی خاص نہیں۔ اداکارہ کے مطابق وہ بہت زیادہ نہیں بلکہ ایک ہی محبت پر یقین رکھتی ہیں اور ان کا ماننا ہے کہ اگر کوئی کسی شخص سے محبت کرے اور اس کی ہی محبت نہ ملے تو اس کے لیے باقی ہزاروں لوگوں کی محبت بھی بے معنی ہوتی ہے۔پروگرام کے دوران جب مومنہ اقبال سے پوچھا گیا کہ انہیں پاکستان کی کیٹ ونسلیٹ بھی کہا جاتا ہے تو اگر فلم ٹائی ٹینک بنائی جائے تو وہ اپنے ساتھ کس کو ہیرو کے طور پر دیکھنا پسند کریں گی؟ اس پر اداکارہ نے میزبان و اداکار عمران اشرف کا نام لیا اور ساتھ ہی بتایا کہ ان کی خواہش تھی کہ ڈراما رقص بسمل میں وہ اداکار
کے ساتھ کام کرتیں۔