وزیراعظم عمران خان سے مونس الٰہی کی ون آن ون ملاقات

وزیراعظم عمران خان سے ق لیگ کے رہنما مونس الٰہی نے ون آن ون ملاقات کی جس کے دوران ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے ق لیگ سے معاملات طے کرنے کے لیے اسد عمر کو کوآرڈینیٹر مقرر کر دیا ہے۔
اس موقع پر مونس الٰہی نے کہا کہ اسد عمر کے ساتھ وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات ہوئی ہے، پاکستان کی بہتری کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
ملاقات میں سیاسی صورتحال اور اتحاد کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

Back to top button