موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ ایک درجہ بہتر کردی

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ ایک درجہ بہتر کرتے ہوئے سی اے اے 2 (Caa2) سے سی اے اے 1 (Caa1) کردی۔
بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی موڈیز کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہاگیا ہےکہ پاکستان کی مقامی اور غیرملکی کرنسی کی کریڈٹ ریٹنگ سی ڈبل اے ٹو تھی جسے بہتر کرکے سی ڈبل اے ون کیا ج رہا ہے۔
اعلامیے کے مطابق پاکستان کے کریڈٹ آؤٹ لک کو بھی مثبت سے مستحکم کردیا گیاہے۔موڈیز کاکہنا ہےکہ پاکستان کی بہتر بیرونی پوزیشن اپ گریڈ کی وجہ ہے،اپ گریڈ کا سبب آئی ایم ایف پروگرام میں جاری ریفارمز کے سبب بھی ہے۔
ایجنسی کےمطابق توقعات ہیں کہ پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر بڑھتےرہیں گے،تاہم پاکستان کو آفیشلز پارٹنرز کی ضرورت رہےگی۔
