فلم مولا جٹ کا ”گنڈاسا “کروڑوں روپے میں نیلام

پاکستان کی دنیا بھر میں دھوم مچانے والی پنجابی فلم "دی لیجنڈ آف مولا جٹ” کے گنڈاسے کو کینیڈا میں 1 کروڑ 40 لاکھ روپے میں فروخت کر دیا گیا ہے۔

کینیڈا میں چیریٹی ایونٹ کے دوران پاکستانی اداکار فواد خان نے اداکار میکال ذولفقار کے ساتھ نیلام کیا، جس کی قیمت پانچ ہزار ڈالر سے شروع کی گئی۔

تقریب کے دوران پاکستانیوں سے بھرے سٹیڈیم میں گنڈاسا نیلام کرتے ہوئے میکال ذولفقار اعلان کرتے ہیں کہ یہ بہت قیمتی گنڈاسا ہے اور میں یہ نیلام کرنا چاہتا ہوں اور یہ فواد خان کی طرف سے پیش کیا جائے گا۔

جس کے بعد فواد خان گنڈاسے کی نیلامی کے دوران سٹڈیم میں بیٹھے حاضرین سے کہتے ہیں ’اب عزت رکھ لینا، اداکار میکال ذولفقار سٹیج سے نیچے آڈئینس میں آتے ہیں جہاں گنڈاسے کی قیمت 45 ہزار ڈالر سے 46 ہزار ڈالر تک لگانے کے بعد ایک پاکستانی 50 ہزار ڈالر قیمت لگاتے ہیں۔

مولا جٹ کے گنڈاسے کی 50 ہزار ڈالر قیمت لگانے والے پاکستانی کو فواد خان گنڈاسا پیش کرتے ہیں۔ مولا جٹ کا گنڈاسا  فنڈ ریزنگ ایونٹ کے دوران نیلامی میں خریدنے پر سوشل میڈیا پر اس جذبے کو سراہا جا رہا ہے، مائکروبلاگنگ ویب سائٹ انسٹا گرام پر عافیہ بلاگز ہینڈل پر گنڈاسے کی نیلامی کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا گیا کہ’ یہ مولا جٹ کا بڑا کارنامہ ہے۔

’سم تھنگ ہاٹ‘ نامی انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نیلامی کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ ’ ٹورنٹو میں فواد خان نے گنڈاسا نیلام کیا جس کی حیران کن قیمت 50 ہزار ڈالر لگائی گئی ہے، مزید لکھا گیا کہ یہ رقم سہارا فار لائف کو جائے گی جن کا مقصد ضرورت مند افراد کو تعلیم اور اچھی صحت کی سہولیات فراہم کرنا ہے۔

’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کو 13 اکتوبر 2022 کو عالمی سطح پر 25 مختلف خطوں میں 500 سے زائد سکرینوں کے ساتھ ریلیز کیا گیا تھا، جو اسے پاکستان سے باہر آنے والی سب سے بڑی ریلیز میں سے ایک بناتا ہے تاہم زیادہ ڈیمانڈ کی وجہ سے فلم مقامی اور بیرون ملک دونوں مارکیٹوں میں زیادہ سکرین حاصل کرتی ہے۔ یہ فلم حال ہی میں فرانس میں بھی ریلیز ہوئی ہے اور اس مارکیٹ میں زبردست پذیرائی کی منتظر ہے۔

’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ پاکستانی فلم انڈسٹری کے لیے نئے معیارات قائم کرنے میں کامیاب ہوئی ہے اور اس کے نام پہلے ہی متعدد ریکارڈز ہیں کیونکہ اس نے ملک کے سینیما کو 200 کروڑ کے کلب میں دوڑایا ہے۔’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ بلال لاشاری کی ہدایت کاری کا فن ہے۔ اب تک کے میڈیا میں اس فلم کے ریویز بھی مثبت سامنے آئے ہیں۔

لمز یونیورسٹی کی جعلی شادی سوشل میڈیا پر وائرل

Back to top button