ملکی وغیرملکی کمپنیوں کی100سے زائد ادویات غیرمعیاری نکلیں

ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری سندھ کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہےکہ ملکی وغیرملکی کمپنیوں کی100 سے زائد ادویات غیرمعیاری ہیں۔

 ڈرگ انسپکٹرز کے ذریعے مارکیٹ سےمتعدد سیمپلز  منگوائےگئے،رپورٹ میں100 سے زائد ادویات کو جعلی اور غیرمعیاری قرار دیا گیا۔

مارکیٹ سے لیےگئے سیمپلز میں دوا کی مطلوبہ مقدار  موجود نہیں تھی، ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری نے دو ماہ میں43 ادویات کو غیرمعیاری قرار دیا، ٹیسٹنگ کے دوران 65 مختلف ادویات جعلی نکلیں،ٹیسٹنگ کےدوران9 ادویات میں ہربل کی ملاوٹ بھی ثابت ہوئی۔

رپورٹ میں جان بچانے والی ادویات بھی غیرمعیاری قرار دی گئیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ  ایسی دواؤں  کےفروخت کنندگان کے لائسنس منسوخ کیے جاسکتے ہیں۔

Back to top button