کرونا سے مزید 630 افراد متاثر، 2 اموات

ملک میں کرونا سے متاثرہ افراد کی تعداد میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہونے لگا، مزید 630 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوگئی۔
سرکاری اعدادو شمار کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کرونا کے 44 ہزار سے زائد ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 630 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔
سرکاری پورٹل کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے مثبت کیسز کی شرح 1.42 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
ملک میں کرونا سے اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار سے تجاوز کرگئی ، مجموعی کیسز 12 لاکھ سے بڑھ گئے۔
ملک کے مختلف علاقوں میں بارش، برف باری سے سردی میں اضافہ
187 مریض کرونا سے صحتیاب ہونے میں کامیاب رہے، مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 12 لاکھ 57 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
