افغانستان میں 70سےزائددہشتگردمارےگئے،طلال چودھری

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ افغانستان میں دہشت گردوں کے خلاف پاکستان کی جوابی کارروائی میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 70 کے قریب دہشت گرد مارے گئے۔
طلال چودھری نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ریاست ہے جس نے ہمیشہ کوشش کی ہمسایوں سے بہتر تعلقات رکھے۔افغانستان سے بہت عرصے سے دہشت گردی ایکسپورٹ ہورہی ہے۔
وزیر مملکت نے مزید کہا کہ پاکستان اپنے لوگوں کے جان ومال کی تحفظ کےلیےہرطرح کی کارروائی کرر ہا ہے، کارروائیاں پاکستان کے اندر بھی جاری ہیں، 70ہزار کے قریب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیے گئے جن میں مختلف قسم کے لوگ گرفتار ہوئے اور کئی دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
طلال چودھری کا کہنا تھا کہ افغانستان میں ہونے والی یہ کارروائی اسی تناظر میں کی گئی، یہ کارروائی 3 مختلف مقامات پر7جگہوں پر کی گئی جس میں ابھی تک کی اطلاعات کے مطابق 70کےقریب دہشت گرد مارے گئے ہیں۔بہت سارے شواہد موجود ہیں کہ زیادہ تر ہلاک دہشت گردوں کی شناخت پاکستان کی تھی۔
وزیرمملکت نے کہا کہ افغانستان اور ا سکی عبوری حکومت اپنا فرض نبھانا نہیں چاہتے، دوحہ معاہدے میں افغانستان نے پوری دنیا کو باور کرایا تھا کہ افغان سرزمین کسی کےلیےبھی دہشت گردی کےخلاف استعمال نہیں ہوگی، لیکن افغانستان دہشت گردی روکنے میں ناکام رہا۔
