مراکش کشتی حادثہ : 20 افراد فیصل آباد، لاہور، کراچی سے سینیگال گئے، 8 افراد جاں بحق

مراکش کشتی حادثے کی تحقیقات میں وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے حکام نے جاں بحق اور بچائے گئے 20 افراد کا سراغ لگا لیا ہے یہ افراد کراچی لاہور اور فیصل اباد ائیرپورٹس سے سینیگال روانہ ہوئےتھے ۔

رپورٹ کے مطابق 7 افراد وزٹرز اور 1 عارضی رہائشی ویزا پر فیصل آباد سے سینیگال گئے۔

6 افراد وزٹ اور ٹورسٹ ویزا پر ایتھوپین ائیر سے کراچی سے سینیگال گئے۔ 2 افراد نے 18 ستمبر کو لاہور سے عمرہ ویزا پر سعودی عرب کا سفر کیا۔

رپورٹ کے مطابق 9 افراد کا تعلق گجرات سے ہے، 5 کو بچا لیا گیا جبکہ 4 موت کا شکار ہوئے۔ منڈی بہاؤالدین کے 3 افراد کو بچالیا گیا جبکہ 3 کشتی حادثے میں جاں بحق ہوئے۔

شیخوپورہ کے 3 اور سیالکوٹ کے ایک مسافر کو بھی بچا لیا گیا۔ گوجرانوالہ کا ایک شخص جاں بحق ہوا۔

20 افراد نے مئی سے ستمبر کے درمیان سینیگال اور سعودی عرب کا سفر کیا۔

سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی، خارجی عابد اللہ سمیت 5 خوارج ہلاک

 

مسافر سفیان، غلام مصطفی، مہتاب الحسن، رئیس افضل فیصل آباد سے سینیگال گئے۔ علی حسن وزٹ، حامد شبیر عارضی ریزیڈنٹ ویزا پر فیصل آباد سے سینیگال روانہ ہوئے۔

وسیم خالد بھی سید محمد عباس کاظمی وزیٹر کے طور پر فیصل آباد سے سینیگال گئے۔ عمران اقبال عزیر، بشارت، قسنین حیدر، مدثر حسین کراچی سے سینیگال گئے۔ بدر محی الدین، گل شامیر وزیٹر ویزوں پر کراچی سے ایتھوپیا ائیر سے سینیگال گئے۔

عدیل، مجاہد علی 18 ستمبر کو عمرہ ویزوں پر لاہور سے سعودیہ روانہ ہوئے۔ محمد وقاص، قیصر اقبال، سجاد علی، اکرام محمد نے لاہور سے سینیگال کا سفر کیا۔

یاد رہے کہ جمعرات کو افریقی ملک موریطانیہ سے غیرقانونی طور پر اسپین جانے والوں کی کشتی کو حادثہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں 44 پاکستانیوں سمیت 50 تارکین وطن ہلاک ہوگئے۔

خبرایجنسی کے مطابق 86 تارکین وطن کی کشتی 2 جنوری کو موریطانیہ سے روانہ ہوئی تھی۔ مراکشی حکام کا کہنا ہےکہ کشتی میں کل 66 پاکستانی سوار تھے،کشتی حادثے میں 36 افرادکو بچالیا گیا ہے۔

Back to top button