افغان طالبان نے باجوڑ میں واقعہ مسجد کو بھی نشانہ بنا ڈالا

پاک فوج کے ہاتھوں نشان عبرت بننے کے بعد افغان طالبان کی جانب سے سول آبادی پر حملے کیے  گئے ، جن میں باجوڑ میں واقعہ مسجد کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق پاک افغان سرحد پر کشیدگی کے بعد حالات مزید خراب ہو گئے ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ جھڑپوں کے بعد سرحدی علاقوں میں فائرنگ اور گولہ باری کے واقعات پیش آئے، جن میں باجوڑ کے ایک علاقے میں واقع مسجد کو بھی نقصان پہنچا۔

صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا، اب ہماری تمہاری کھلی جنگ ہوگی، خواجہ آصف

ذرائع کے مطابق گولہ باری کے نتیجے میں مسجد کی چھت اور دیگر حصوں کو نقصان ہوا۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی بلااشتعال تھی اور اس سے سول آبادی متاثر ہوئی۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق پاکستانی فورسز نے سرحد پار سے ہونے والی فائرنگ کا فوری اور مؤثر جواب دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ ملکی سیکیورٹی فورسز کسی بھی سرحدی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

افغان جارحیت کے خلاف پاکستان کاآپریشن غضب للحق جاری،133طالبان ہلاک

یہ بھی بتایا گیا کہ سرحد پر حالیہ کشیدگی کے بعد پاکستان کی جانب سے “آپریشن غضب للحق” کے نام سے کارروائیاں کی جا رہی ہیں، جن کے بارے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مخالف فریق کو جانی نقصان اٹھانا پڑا۔

Back to top button