ماں اپنے بچوں کو جلاؤ گھیراؤ کی ترغیب نہیں دیتی، مریم نواز کا اسکالرشپ پروگرام کی تقریب سے خطاب
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےکہا ہے کہ کوئی ماں اپنے بچوں کو جلاؤ گھیراؤ اور گالی گلوچ کی ترغیب نہیں دیتی، گالی گلوچ، الزام تراشی اور پگڑیاں اچھالنے کا سبق دینے والا نوجوانوں کا ہمدرد نہیں،صرف سیاسی مخالفت کی وجہ سے مجھے گالی گلوچ اورکردار کشی کی مہم کا سامنا کرنا پڑا۔
اسلام آباد میں ہونہار اسکالرشپ پروگرام کی افتتاحی تقریب میں طلبہ وطالبات سےخطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے مزید کہاکہ ’کیا کوئی ماں اپنے بچوں سےیہ کہے گی کہ جلادو، آگ لگادو، سرتوڑ دو، ہاتھ میں ڈنڈے اور پیٹرول بم پکڑلو، اور پھر اس کے بعد اپنے بچےآرام سے بیٹھیں ہیں اورلوگوں کے بچے جیلوں میں رُل رہےہوتے ہیں، یہ مستقبل میں آپ کے لیے بالکل بھی نہیں چاہتی، نہ یہ راستہ آپ نے اپنے لیے چننا ہے‘۔
مریم نواز نےمزید کہا کہ گالی دینا، گریبان پکڑلینا، بڑے چھوٹے کا لحاظ نہ کرنا ہماری اخلاقیات نہیں ہیں، ہماری ایک قومی اخلاقیات اورپہچان ہونی چاہیے’۔
مریم نواز نےکہا کہ پاکستان کی 60 فیصد آبادی 35 سال سے کم عمر جوانوں پرمشتمل ہے اور ملک کی باگ ڈور نوجوانوں کے ہاتھ میں ہےاوراگر کوئی آپ کو گالی گلوچ، الزام لگایا اور پگڑیاں اچھالنا سکھائے تو وہ آپ کا ہمدرد نہیں ہے۔
انہوں نے کہاکہ مجھے صرف اور صرف سیاسی مخالف کی بنیاد پر گالی گلوچ اور کردار کشی کی مہم کا سامنا کرنا پڑا۔
حکومت اور پی ٹی آئی کا مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق، اگلا اجلاس 2 جنوری کو ہوگا
انہوں نےکہا کہ میں آہستہ اتنی سخت ہوچکی ہوں اور اس آگ کی بھٹی سےگزارنےوالوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں کہ اب مجھ پر کسی گالی کسی نعرے کاکوئی اثر نہیں ہوتا، میں نے جیلیں بھی برداشت کرلیں، عدالتوں کے دھکے بھی کھائے، چار پانچ سال کوئی چھوٹا عرصہ نہیں ہوتا، مجھے اپنے مخالفین کا شکریہ ادا کرنا چاہیےجنہوں نے مجھے اتنا طاقتوربنایا۔
مریم نواز نےنوجوان لڑکوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’ میں اپنےبیٹوں سے کہوں گی کہ ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کی عزت کرنااور ان کی عزت کا خیال کرنا اوران کو اچھا مقام دینا آپ کی ذمہ داری ہے،چاہے وہ آپ کی مخالف جماعت سے ہی کیوں نہ ہوں’۔
انہوں نےکہا کہ والدین کے بعد آپ کی وفاؤں کا کوئی حق دار ہے تووہ پاکستان ہے، اگر کوئی بھی آپ کو بھڑکائے، سکھائے یا بھیلائے،آپ نےاپنے ملک پاکستان کے خلاف کبھی کوئی قدم نہیں اٹھانا۔
انہوں نےکہاکہ خوشی ہوتی ہے کہ 7،8 سال بعد پاکستان کی معیشت بہترہورہی ہے اور ملک مسائل کے بھنور سے نکلتا ہوا نظر آرہا ہے،جب ہم برسراقتدار آئے تھے تو ملک دیوالیہ ہوتا ہوا نظر آرہا تھا، اب پہلی بار اسٹاک مارکیٹ ایک لاکھ پوائنٹس سے تجاوز کرگئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ دورہ چین کے دوران تمام بزنسز ہاؤسز اور بلین ڈالرز کی کمپنیوں کےمالکان پاکستان میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں اور دنیا پاکستان کی طرف دیکھ رہی ہے۔