پاکستانی پنجابی ایکشن فلم بلھا کا موشن پوسٹر جاری

پاکستانی پنجابی ایکشن فلم بلھا کا موشن پوسٹر جاری کر دیا گیا ہے، ٹیزر دیکھنے کے بعد شائقین سینما اور فلمی حلقوں میں زبردست جوش و خروش دیکھنے میں آ رہا ہے۔ فلم میں پاکستان کے سپرسٹار شان شاہد مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ دیگر نمایاں اداکاروں میں مونا لیزا، نعیمہ بٹ، عدنان بٹ، علی جوش، ماہم مرزا اور آصف خان شامل ہیں۔
یہ فلم تقریبا 30 سال بعد شان شاہد اور سلیم شیخ کی اسکرین پر یادگار واپسی بھی ہے جس کا شائقین طویل عرصے سے انتظار کر رہے تھے فلم کی تقسیم ایچ کے سی انٹرٹینمنٹ کے تحت کی جا رہی ہے۔
فلم کے موشن پوسٹر نے بلھا کے شاندار انداز، سنسنی خیز فضا اور بصری وسعت کی ایک جھلک پیش کی ہے۔ اسی سلسلے میں فلم کا باضابطہ ٹیزر لانچ ایونٹ لاہور کے مقامی سینما گھر میں ہوا جس میں فلم کے فنکاروں، تخلیقی ٹیم اور میڈیا نمائندگان نے شرکت کی۔
فلم عیدالفطر 2026 پر ملک بھر میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔ نامور ہدایتکار شعیب خان کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم بلھا ایک ایسے جدید دور کے ہیرو کی کہانی ہے جو ناانصافی کے خلاف کھڑا ہوتا ہے۔
