لاہور سمیت پنجاب، خیبرپختونخوا میں دھند،موٹروے بند

لاہور سمیت پنجاب، خیبرپختوںخوا کے مختلف علاقوں دھند کے باعث معمولات زندگی متاثر، موٹروے ایم ون، ایم ٹو، ایم تھری، ایم فور، اور فائیو کو کئی مقامات سے بند کر دیا گیا، جبکہ پروزوں کے شیڈول بُری طرح متاثر ہوئے۔

پنجاب کے شہروں پاکپتن، گوجرہ، جھنگ، رحیم یار خان، میاں چنوں، اور گردونواح میں حد نگاہ انتہائی کم رہ گئی، موٹروے ایم ون پشاور سے صوابی تک دھند کے باعث بند موٹر وے ایم ون رشکئی انٹرچینج سے پشاور ٹول پلازہ تک بند ہے۔

سانحہ مری میں جاں بحق 9 افراد کی تدفین

موٹروے ایم تھری فیض پور انٹر چینج سے درخانہ انٹر چینج تک، موٹر وے ایم فور شام کوٹ سے عبدالحکیم تک، موٹروے ایم فور، شیر شاہ سے شام کوٹ تک، موٹروے ایم 5 شیر شاہ سے ظاہر پیر تک، موٹروے ایم 5 اقبال آباد انٹر چینج سے روہڑی ٹال پلازہ تک بند ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل ملک کے مختلف شہروں میں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری رہا تھا۔

Back to top button