MPA فیصل نیازی کا استعفیٰ منظور، پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے
مسلم لیگ ن کی ایک اور وکٹ گرگئی، سپیکر پنجاب اسمبلی نے ایم پی اے فیصل نیازی کا استعفیٰ منظور کرلیا ، جبکہ فیصل نیازی نے تحریک انصاف میں شمیولیت اختیار کر لی ہے۔
اسمبلی سیکرٹریٹ نے اس ضمن میں نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، فیصل نیازی کا استعفی بائیس مئی سے منظور کیا گیا ہے۔
دوسری جانب فیصل نیاز ی نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کر کے دوبارہ تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔
پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کا فیصل نیازی کے استعفے پر ردعمل میں کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے پنجاب اسمبلی میں مزید 2 ووٹ کم ہو گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فیصل نیازی مستعفی ہو گئے جبکہ ہاولنگر سے ایک لیگی رکن اسمبلی جعلی ڈگری پر نااہل ہو گئے ہیں۔ 17 جولائی کو ن لیگ کی ساری عمارت زمیں بوس ہو گی۔