ایم کیو ایم نے سندھ کی گورنر شپ مانگ لی

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے مسلم لیگ (ن) سے سندھ کی گورنر شپ مانگ لی ۔
ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان اور مسلم لیگ ن کے درمیان آج اسلام آباد میں مذاکرات ہوں گے، اجلاس میں فیصلہ ہوگا کہ ایم کیو ایم کو سندھ کی گورنر شپ ملے گی یا نہیں۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان اہم مذاکرات میں گورنر سندھ کے عہدے پر اصرار کرے گی۔
ایم کیو ایم کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بغیر کسی اہم عہدے کے 17 نشستوں والی جماعت کے ساتھ اتحاد نہیں کیا جاسکتا، پہلے بلدیاتی نظام اور آئینی
ترمیم پر بات ہوگی اس کے بعد کابینہ میں شرکت کا فیصلہ ہوگا۔
