ایم کیو ایم نے 18 ویں ترمیم کے رول بیک کا مطالبہ کبھی نہیں کیا،خالد مقبول صدیقی

وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے واضح کیا ہے کہ ایم کیو ایم نے کبھی بھی 18 ویں ترمیم کو رول بیک کرنے کا مطالبہ نہیں کیا۔
لاہور کے نیشنل کالج آف آرٹس کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ میں پچھلے سترہ سال سے ایک ہی پارٹی حکومت کر رہی ہے اور اسے 100 فیصد اختیار حاصل ہے۔
ایم کیو ایم رہنما نے یہ بھی کہا کہ سندھ کے بجٹ کا 97 فیصد حصہ کراچی فراہم کرتا ہے، اور "چور اور سپاہی دونوں کا تعلق کراچی سے نہیں ہے”۔
خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم کے کسی بھی مطالبے میں آئین سے ٹکراؤ نہیں ہے۔
انہوں نے گل پلازہ واقعے پر بھی تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ فی الحال یہ معلوم نہیں کہ آگ لگائی گئی ہے یا حادثاتی طور پر لگی ہے۔
