کامران ٹیسوری کوہٹانےپرایم کیو ایم کاحکومت سے علیحدگی کاعندیہ

گورنرسندھ کامران ٹیسوری کی جگہ نہال ہاشمی کوگورنرسندھ لگانےکےبعد ایم کیو ایم نے حکومت سے علیحدگی کاعندیہ دیدیا۔

متحدہ قومی مومنٹ پاکستان کے رہنما فاروق ستار کا کہنا ہے کہ ہمیں فی الفور وفاقی حکومت سے باہر آجانا چاہیے۔ روایت رہی ہے کہ سندھ کا گورنر ایم کیو ایم پاکستان کا ہوتا ہے۔پارٹی کو ایسے یکطرفہ فیصلے کے بعد حکومت میں رہنے کا کوئی جواز نہیں۔

قبل ازیں ترجمان ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ ہمیں گورنر سندھ کی تبدیلی کا علم ذرائع ابلاغ سے ہوا ہے، وفاق کی جانب سے ایم کیو ایم پاکستان کو اس فیصلے پر اعتماد میں نہیں لیا گیا، ایم کیو ایم پاکستان اس فیصلے پر جلد اپنا لائحہ عمل طے کرے گی۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ ہمیں بار بار بتایا گیا کہ گورنر کامران ٹیسوری ہی ہوں گے۔ہمارا ن لیگ سے معاہدہ ہے، پیپلزپارٹی سے نہیں۔ن لیگ سمجھتی ہے کہ پیپلز پارٹی عزیز ہے تو رکھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ معرکہ حق کے بعد معرکہ معیشت میں کامران ٹیسوری کا کردار تھا۔بالا ہی بالا فیصلہ ہو رہا ہے۔ ہمیں اپنی ساکھ برقرار رکھنے کیلئے یہ ریڈ لائن ہونا چاہیے۔

Back to top button