مسٹر پرفیکشنسٹ کی بیٹی کب پیا گھر سدھارنے والی ہیں؟

 

بالی ووڈ مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی بیٹی ایرا خان آئندہ سال 3 جنوری کو پیا گھر سدھار جائیں گی، ایرا خان اور نپور ایک دوسرے کے دوست ہیں، جبکہ نپور نے ڈپریشن کے دنوں میں ایرا خان کا کافی ساتھ نبھایا تھا۔اس حوالے سے بالی ووڈ سٹار عامر خان کا کہنا ہے کہ بیٹی کے شادی پر بہت رونے والا ہوں کیونکہ میں بہت جذباتی ہوں، میں اپنی مسکراہٹ اور اپنے آنسوؤں پر قابو نہیں رکھ سکتا، اس حوالے سے ابھی سے ہی فیملی میں سب کہہ رہے ہیں کہ عامر کو ایرا کی شادی والے دن سنبھالنا۔اداکار نے اپنے ہونے والے داماد نپور کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میری بیٹی نے اپنے لیے بہترین ہمسفر کا انتخاب کیا ہے، جب ایرا ڈپریشن سے لڑ رہی تھی تو نپور نے ایرا کا بہت ساتھ دیا، نپور کے ساتھ ایرا کا تعلق بہت گہرا ہے، دونوں ایک دوسرے کے ساتھ خوش ہیں اور ایک دوسرے کے جذبات کا خیال رکھتے ہیں۔عامر خان نے مزید کہا کہ یہ فلمی ڈائیلاگ ہو سکتا ہے لیکن مجھے لگتا ہے کہ نپور میرے لیے داماد نہیں بلکہ بیٹوں کی طرح ہے، واضح رہے کہ گزشتہ برس 22 نومبر کو عامر خان کی بیٹی ایرا خان نے اپنے بوائے فرینڈ نپور شکھیرے کے ساتھ منگنی کی تھی، ممبئی میں منعقدہ تقریب میں عامر خان کی دونوں سابقہ اہلیہ رینا دتہ اور کرن راؤ نے بھی شرکت کی تھی۔واضح رہے کہ بالی ووڈ مسٹر پرفیکشنسٹ نے بھارتی فلم انڈسٹری کو کئی کامیاب فلمیں دی ہیں، جن میں لگان، پی کے، دنگل، تھری ایڈیٹس، دھوم تھری اور دیگر شامل ہیں، ہر فلم

حماس نے حملوں کی ٹریننگ اسرائیلی فوجیوں کے سامنے کیسے مکمل کی؟

میں عامر خان نے اپنے کردار سے مداحوں کے دلوں کو جیتا ہے، ٹھگ آف ہندوستان میں ان کے کردار کو کافی سراہا گیا تھا۔

Back to top button