مفتی شہاب پوپلزئی کا ایک مرتبہ پھر ایک دن پہلے عید منانے کا اعلان

مفتی شہاب الدین پوپلزئی نےایک مرتبہ پھر ایک دن پہلے عید منانے کا اعلان کر دیا ہے۔
خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور کی مسجد قاسم خان میں مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی زیر صدارت غیرسرکاری رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

مفتی شہاب الدین پوپلزئی کامسجد قاسم خان میں عید کا اعلان کرتے ہوئے کہنا تھا کہ چاند نظر آگیا ہے لہٰذا یکم شوال المکرم اور عیدالفطر پیر 2 مئی 2022 کو عیدالفطر ہوگی۔

عید الفطر :ریلوے اسٹیشن اور بس اڈوں پر مسافروں کا رش

واضح رہے کہمرکزی رویت ہلال کمیٹی نے ملک میں چاند نظر نہ آنے اور 3 مئی کو عید الفطر کا اعلان کیا ہے۔
جس کے بعد ملک بھر میں روا ں سال بھی دو عیدیں منائی جائیں گی ۔

Back to top button