مفتی تقی عثمانی نے گورنر سندھ کے بارے میں بڑا بیان دے دیا

معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی نے کہا ہےکہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نےخلیفہ دوئم حضرت عمرفاروق رضی اللہ عنہ کی ایک روایت کو زندہ کردیا ہے۔

انہوں نے یہ بیان گورنرہاؤس سندھ میں زیر تعلیم طلبہ و طالبات سے گفتگو کرتے ہوئے دیا۔

ان کا کہنا تھاکہ حضرت عمر فاروقؓ راتوں کو اٹھ کر گلیوں میں چکر لگا کر دیکھا کرتے تھے کہ کون کس حالت میں ہے اور وہاں پر کیا ہورہا ہے۔

تقی عثمانی نےاپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل وکرم سے یہ توفیق ہمارے گورنر سندھ کامران ٹیسوری صاحب کو بخشی کہ انہوں نےحضرت عمررضی اللہ عنہ کی اس روایت کو یہاں زندہ کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ طلبہ اپنی صلاحیتوں کواپنے ملک اور ملت کی فلاح کے لیے استعمال کریں، صرف پیسہ کمانا نہیں ہوتا بلکہ باہر سے ڈالرز یہ سمجھ کرکمائیں کہ ہمارا ملک محتاجی اور غلامی سے نکلے۔

 

حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات؟ جماعت اسلامی نے بڑا انکشاف کر دیا

مفتی تقی عثمانی نےکہا کہ گورنر ہاؤس سندھ میں قائداعظم مقیم رہے ہیں، پھر متعدد صدر اور گورنرز آتے رہے، ہر دور میں کسی نا کسی وجہ سےگورنر ہاؤس آنا جانا رہا ہے جو انفرادی ملاقات تک محدود تھا، کبھی خواہش نہیں کی کہ گورنر ہاوس جاؤں اور گورنر سےملاقات کروں۔

معروف عالم دین نےکہا کہ گورنر سندھ متعدد مرتبہ مجھے سے ملے اور اپنے کاموں سےآگاہ کیا، ان کی باتیں سنی جو انقلابی نوعیت کی تھیں، سنا تھا کہ ایک دروازہ 24 گھنٹے کھلا رہتا ہے جہاں عوام کے مسائل سنےجاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھےکامران ٹیسوری کا کام خود دیکھنے کی خواہش تھی، اس لیےیہاں آیا ہوں۔

 

Back to top button