محمد عامرنے بابراعظم پرتنقید کرنیوالوں کوکھری کھری سنادیں

پاکستان کرکٹ ٹیم کےفاسٹ بولر محمد عامرنے سابق کپتان بابر اعظم کا دفاع کرتے ہوئے ناقدین کو آڑے ہاتھوں لےلیا۔
ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئےمحمد عامرنے ناقدین کوکراراجواب دیا اور کہا کہ کھلاڑیوں کی پرفارمنس پر بات کریں لیکن ذاتیات پر نہ آئیں۔اس سوچ کو ختم کرو کے بابر ٹیم میں نہیں تھا یا وہ کھلاڑی نہیں تھاتو ٹیم جیت گئی۔
محمد عامرنے کہا کہ ہم بہترحکمت عملی کےساتھ کھیلےاور ہوم گراؤنڈ کا فائدہ اٹھایا اس لیےجیت گئے۔براہ مہربانی اپنےکھلاڑیوں کی ذاتیات پرنہ اتریں، ہاں ان کی کارکردگی پر اعتراض کریں مگر ذاتیات پر نہ آئیں۔
ٹی 20 ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ۔بھارت نے پاکستان کوہرادیا
واضح رہے کہ پاکستان اورانگلینڈکےدرمیان کھیلے گئےدوسرے ٹیسٹ میچ میں بابر اعظم سمیت نسیم شاہ اورشاہین آفریدی کواسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔
ملتان میں کھیلےگئےپہلے ٹیسٹ میں پاکستان کو انگلینڈ کےخلاف1 اننگز اور47 رنز سے شکست ہوئی تھی تاہم دوسرے میچ میں پاکستان نے152رنز سے جیت کر 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز1-1 سے برابر کر دی۔
