محمد آصف 5 ویں بار قومی سنوکر چیمپئن بن گئے

عالمی سنوکر چیمپئن محمد آصف نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5ویں بار نیشنل سنوکر چیمپئن شپ اپنے نام کر لی۔
فائنل میں 2 سینچری بریک کھیلنے کے باوجود رانا عرفان کامیابی حاصل نہ کر سکے۔
نیشنل بینک سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہونے والی 50ویں نیشنل سنوکر چیمپئن شپ کا فائنل 3 مرتبہ کے عالمی چیمپئن محمد آصف اور پنجاب کے رانا عرفان کے درمیان کھیلا گیا۔
11فریمز پر مشتمل یہ فائنل انتہائی سنسنی خیز رہا۔ محمد آصف نے پورے ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 8 سینچری بریکس کھیلے اور ایک بار پھر اپنی برتری ثابت کرتے ہوئے نیشنل چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔
