محمد خان بھٹی کی ضمانت پرسماعت،عدالت کاوکیل پراظہارناراضگی

لاہورہائیکورٹ میں اینٹی کرپشن کیس  میں محمد خان بھٹی کی ضمانت بعدازگرفتاری پرسماعت ہوئی۔محمد خان بھٹی کی جانب سے وکیل عامر سعید راں عدالت میں پیش  ہوئے۔

عدالت  نے  وکیل عامرسعید راں کے وکالت نامے پردستخط نہ ہونے پرناراضی کا اظہار کیا۔فاضل جج کاکہنا تھاکہ آپ کیسے پیش ہوسکتے ہیں آپ کے وکالتنامے پردستخط نہیں۔لاہورہائیکورٹ نے کیس کی مزیدسماعت28نومبر تک ملتوی کردی۔

Back to top button