محمد یوسف سلیکشن کمیٹی کے بعد کوچنگ سے بھی الگ ہو گئے

قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی سے  الگ  ہونےکے بعد سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد یوسف کوچنگ  سے بھی الگ ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق محمد یوسف نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بیٹنگ کوچ  تعینات تھے۔محمدیوسف پاکستان انڈر19کےکوچ بھی تعینات رہے ہیں۔

یاد رہےکہ ستمبر کے آخر میں محمد یوسف نےپاکستان کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی سے مستعفی ہونےکا اعلان کیا تھا۔

محمد یوسف نے ایکس پر مستعفی ہونےکااعلان کرتےہوئے کہا تھا کہ وہ ذاتی وجوہات کی بنا پر پاکستان کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی سے مستعفی ہو رہے ہیں۔

سلیکشن کمیٹی کے بعد محمد یوسف کوچنگ سےبھی الگ ہوگئے

ذرائع نےبتایاہے کہ سابق فاسٹ بولر وہاب ریاض کو ایک  بارپھ بورڈ میں ذمہ داریاں دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وہاب ریاض کوچیمپئنز ایونٹس کےمعاملات  دیکھنے کی ذمہ داریاں دینے کا امکان ہے۔سابق فاسٹ بولروہاب ریاض قومی سلیکشن کمیٹی کے رکن اورپاکستان ٹیم کےسینیئر منیجر بھی  رہےہیں۔

Back to top button