ملتان سلطان کی لاہور قلندر کیخلاف بیٹنگ جاری

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیون کے آج ہونے والے میچ کے لیے ملتان سلطان کی لاہور قلندر کیخلاف بیٹنگ جاری ہے، لاہور قلندر نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس میچ میں آج اس ٹیم کا فیصلہ ہونے جا رہا ہے جو براہ راست فائنل میں پہنچے گی، جبکہ ہارنے والی ٹیم کے پاس بھی ایک موقع ہو گا اور اگر وہ اپنا اگلا میچ جیت جاتی ہے تو وہ بھی فائنل میں پہنچ جائے گی، یعنی جو ٹیمیں آج میدان میں اتر رہی ہیں، عین ممکن ہے کہ یہی فائنل میں بھی آمنے سامنے ہوں۔
لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں ہونے والے آج کے کوالیفائر میچ میں ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز مدمقابل ہوں گی، میچ شام سات بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز ایونٹ میں پہلے بھی دو بار آپس میں میچ کھیل چکی ہیں، جن میں دونوں نے ایک ایک میچ جیتا تھا۔ اسی طرح متذکرہ ٹیمیں ایک ایک مرتبہ پی ایس ایل کا فائنل بھی کھیل چکی ہیں۔پوائنٹس ٹیبل کے مطابق پی ایس ایل سیون میں لاہور قلندرز نے اب تک 10 میچ کھیلے ہیں، جن میں سے وہ چھ میچ جیتنے کے بعد دوسرے نمبر پر ہے، جبکہ پشاور زلمی نے بھی 10 میں سے چھ میچ جیتے ہیں، تاہم پوائنٹس ٹیبل پر اس کا نمبر تیسرا ہے۔
قلندرز کو شکست، ملتان سلطانز کی پی ایس ایل کے فائنل تک رسائی
آج جو بھی ٹیم میچ جیتے گی وہ براہ راست فائنل میں پہنچ جائے گی۔اسی طرح پشاور زلمی کی ٹیم کا مقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ سے ہوگا، ان میں سے جو ٹیم جیتے گی اس کا میچ اس ٹیم کے ساتھ ہو گا جو آج میچ ہارے گی۔ اس میچ میں شکست کھانے والی ٹیم ایونٹ سے باہر ہو جائے گی۔ آج لاہور قلندرز کے خلاف میدان میں اترنے والی ملتان سلطانز نہ صرف دفاعی چیمپیئن ہے بلکہ ایونٹ کی کامیاب ترین ٹیم بھی ہے۔ اس ٹیم نے لیگ کے پہلے اور دوسرے مرحلے میں ریکارڈ کامیابیاں اپنے نام کیں اور 10 میں سے نو میچ جیتے۔
پوائنٹس ٹیبل پر اس وقت صورت حال کچھ یوں ہے۔ سب سے زیادہ نو میچ جیتنے کے بعد ملتان سلطانز کے پوائنٹس 18 ہیں۔ لاہور قلندرز نے 10 میں سے چھ میچ جیت کر 12 پوائنٹس حاصل کر رکھے ہیں اور اس وقت دوسری پوزیشن پر ہے جبکہ پشاور زلمی نے بھی 10 میں سے چھ میچ جیتے ہیں، اس کے پوائنٹس بھی 12 ہی ہیں، تاہم یہ تیسرے نمبر پر ہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈز نے 10 میں سے چار میچ جیتے، اس کے پوائنٹس آٹھ ہیں اور وہ چوتھے نمبر پر ہے۔کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں ایونٹ سے پہلے ہی باہر ہوچکی ہیں۔ آج مدمقابل آنے والی ٹیمیں اس لحاظ سے بھی مضبوط ہیں کہ دونوں کے پاس ایونٹ کے کامیاب ترین بلے باز موجود ہیں، لاہور قلندرز کے پاس فخر زمان ہیں جنہوں نے 521 رنز بنا رکھے ہیں اور وہ انہوں ںے بیٹرز میں سب سے زیادہ رنز بنا رکھے ہیں جبکہ ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان بھی عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کررہے ہیں اور نے 479 رنز بنا رکھے ہیں۔
