اداکار منیب بٹ کو اپنی شادی پر افسوس کیوں ہے؟

معروف اداکار منیب بٹ نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں اپنی شادی پر بے تحاشہ پیسہ خرچ کرنے پر تاحال افسوس ہے، اگر انہیں دوبارہ موقع ملے تو وہ اپنی شادی کی تقریبات کو سادہ بنانے کی کوشش کریں گے۔ایک ٹاک شو میں منیب بٹ نے انکشاف کیا کہ کہ اگر انہیں موقع ملا تو وہ اپنی زندگی کے دو واقعات درست کر لیں گے، وہ انجینرنگ نہیں کرنا چاہتے تھے، والد نے انہیں زبردستی انجینرنگ کرنے کا مشورہ دیا، دوسرا موقع بتاتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی شادی کی تقریبات کے انداز کو تبدیل کریں گے، شادی کے بے شمار ایونٹ اور بے تحاشہ پیسے خرچ نہیں کریں گے۔اداکار نے اس کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ اب مہنگائی عروج پر ہے اور پاکستان کی معاشی صورتحال ابتر ہے، ہم لوگ روٹی مکھن اور دیگر اخراجات کو بمشکل سنبھالتے ہوئے دیکھ رہے ہیں، تو، میں چیزوں کو کیسے سیلیبریٹ کر سکتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ان کی شادی کی تقریباً 8 سے 9 تقریبات منعقد ہوئی تھیں اور اب وہ ایسی تقریبات دوبارہ نہیں کریں گے۔پاکستانی اداکار ایمن خان اور منیب بٹ نے نومبر 2018 میں شادی کی تھی، ان کی شادی کی، ایک ماہ تک جاری رہنے والی تقریبات کا پورے سوشل میڈیا پر چرچہ رہا، جہاں کچھ نے تعریف کی جبکہ بہت سے افراد نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا، شادی کی تقریبات کی زیادہ تعداد کی وجہ سے ایمن خان اور منیب بٹ کے حوالے سے کہا جاتا ہے کہ انہوں نے تقریبات پر بہت زیادہ رقم خرچ کی تھی۔ سوشل میڈیا پر کچھ ایسی خبریں بھی وائرل ہوئی تھیں کہ انہوں نے شادی پر کروڑوں روپے خرچ کیے تھے

ہزاروں کسان مودی سرکار کیخلاف سڑکوں پر نکل آئے

تاہم ایمن خان نے ماضی میں دیے ایک انٹرویو میں اس کی تردید کر دی تھی۔

Back to top button