مراد سعیدسینیٹ سےمستعفی،پارٹی کواجتماعی استعفوں کا مشورہ

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید نے سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دے دیا اور

پارٹی کو بھی اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کامشورہ دیدیا۔

مراد سعید نےاپنا استعفیٰ پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان کو بھجوا دیا۔ پارٹی کے سرکاری اکاؤنٹ پر جاری بیان میں انہوں نے صوبائی اسمبلیوں، سینیٹ اور دیگر قانون ساز اداروں سے فوری اجتماعی استعفوں کا مطالبہ بھی کیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اپنے خط میں مراد سعید نے مؤقف اختیار کیا کہ یہ پارلیمان عوامی مینڈیٹ کی توہین پر قائم ہے اور آئین پر حلف اٹھانے کے باوجود اس کی اصل روح کو مسخ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’منتخب اور حقیقی وزیر اعظم‘ کے بنیادی حقوق کا مطالبہ کرنے والے ارکانِ اسمبلی کو ہی احتجاج پر قید کیا جا رہا ہے، اسی لیے وہ بطور احتجاج استعفیٰ دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ مراد سعید جولائی 2025 میں خیبر پختونخوا سے سینیٹر منتخب ہوئے تھے تاہم روپوشی کے باعث حلف نہیں اٹھا سکے تھے۔ ان کا استعفیٰ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ملک میں سیاسی کشیدگی عروج پر ہے۔

 

Back to top button