مرادسعیدکی سینیٹ کی خالی نشست پراخونزادہ حسین اپوزیشن کے امیدوارنامزد

خیبرپختونخوا سے مراد سعید کی سینیٹ کی خالی نشست پر تحریک انصاف نےخونزادہ حسین یوسف زئی کو امیدوارنامزدکردیا۔

کے پی سے 23 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کرلی تاہم پارٹی نے سب کو کاغذات  نامزدگی جمع کرانے سے روک دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مراد سعید کی سینیٹ کی خالی نشست پر امیدوار نامزد کرنے کے لیے گزشتہ شب پارلیمانی بورڈ کا خیبرپختونخوا ہاؤس میں اجلاس وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کی صدارت میں ہوا جس میں ناموں پر مشاورت ہوئی۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن کی جانب سے اخونزادہ حسین یوسف زئی کا نام سینیٹ امیدوار کے لیے بھجوادیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی مرکزی قیادت نے سینیٹ کے لیے دو مزید ناموں پر بھی مشاورت کی ان میں عرفان سلیم اور فیض الرحمان کا نام سینیٹ امیدوار کے لیے زیر بحث آیا، پارلیمانی بورڈ نے تمام امیدوار کے متحرک سیاسی کردار پر بحث کی۔

Back to top button