چین سمیت چھ ممالک کو افغانستان سے تحفظات ہیں، مشاہد حسین کا انکشاف

چیئرمین پاکستان چائنہ انسٹیٹیوٹ مشاہد حسین سید نے انکشاف کیا ہے کہ چین سمیت چھ ممالک کو افغانستان سے تحفظات ہیں۔
ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین سمیت چھ ممالک نے یہ شکایت کی ہے کہ افغان سرزمین ان کے خلاف سرگرمیوں کے لیے استعمال ہو رہی ہے، جو علاقائی امن و استحکام کے لیے تشویش ناک امر ہے۔
دوسری جانب سابق سفیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے ایک اور پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹ میں بھارت اور اسرائیل کے مبینہ گٹھ جوڑ کے خلاف منظور کی جانے والی قرارداد کو سراہا۔ ان کے مطابق یہ قرارداد ایک مناسب وقت پر منظور کی گئی، خاص طور پر ایسے موقع پر جب بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اسرائیل کے دورے پر جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایسے سفارتی اقدامات خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال میں پاکستان کے مؤقف کو واضح کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔
