موسیقار اے آررحمان کی گٹارسٹ موہنی ڈے کیساتھ اندرونی کہانی سامنے آگئی

آسکرایوارڈ یافتہ بھارتی موسیقار اے آررحمان کی گٹارسٹ موہنی ڈےنےشوہر سے طلاق کا تعلق اےآررحمان سےہونے جیسی افواہوں پر خاموشی توڑ دی۔
گزشتہ دنوں آسکر ایوارڈ یافتہ بھارتی موسیقاراے آر رحمان اور اہلیہ کی طلاق کی خبرجنگل میںآگ کی طرح پھیلی۔
اس طلاق کے چند گھنٹوں بعد اےآررحمان کی گروپ میں شامل گٹارسٹ موہنی ڈے نےبھی اپنے شوہر سے علیحدگی کا اعلان کر دیا تھا جس کےبعد سوشل میڈیا صارفین دونوں کی طلاق کو ایک دوسرےسےجوڑ رہےتھے۔
تاہم گٹارسٹ موہنی ڈےکا ان افواہوں پر ردعمل سامنے آیا ہے۔
بھارتی میڈیا کےمطابق موہنی ڈے نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا کہ مجھےانٹرویوز کے لیے بہت زیادہ درخواستیں موصول ہو رہی ہیں اورمیں جانتی ہوں کہ یہ کس بارے میں ہیں، اس لیے میں ان سب کو انکار کررہی ہوں کیونکہ میں بےبنیاد افواہوں کو ہوا دینےمیں کوئی دلچسپی نہیں رکھتی۔
انہوں نےکہا کہ میں افواہوں پر اپنی توانائی ضائع نہیں کرنا چاہتی، براہ کرم میری پرائیویسی کا احترام کریں۔
ایسا کیا ہوا کہ اے آر رحمان نے سوشل میڈیا پر دل شکستہ پیغام جاری کردیا
اس سےقبل اےآر رحمان کی اہلیہ سائرہ کی وکیل وندنا شاہ نے کہا تھا کہ اے آر رحمان اور سائرہ بانو کی طلاق کا موہنی ڈے کی طلاق سے دور دورتک کوئی تعلق نہیں، سائرہ اور اے آر رحمان نےیہ فیصلہ خود ذاتی وجوہات کی بنا پر کیا ہے۔
واضح رہےکہ موہنی ڈے اور ان کےشوہر مارک کی جانب سے جاری مشترکہ بیان میں کہا گیا تھا کہ بھاری دل کے ساتھ، مارک اور میں یہ اعلان کرتے ہیں کہ ہم نےعلیحدگی اختیار کر لی ہے، یہ ہمارا باہمی فیصلہ ہے،ہم اب بھی اچھے دوست رہیں گے۔
بھارتی میڈیا کےمطابق 29 سالہ موہنی کولکتا سے تعلق رکھنے والی ایک مشہورگٹارسٹ ہیں جنہوں نے اے آر رحمان کے ساتھ دنیا بھر میں 40 سےزائد شوزمیں پرفارم کیا ہے۔
