مسلم دنیا کو لڑکیوں کی تعلیم پر کام کرنے کی اشد ضرورت ہے، وزیر اعظم

اسلام آباد میں مسلم لڑکیوں کی تعلیم چیلنجز اورمواقع کےعنوان پر 2 روزہ عالمی کانفرنس کا افتتاح کر دیا گیا ، کانفرنس میں 47 ممالک کےوزرا اور مختلف اداروں کے نمائندے شریک ہیں، کل کانفرنس کےاختتام پر ’اسلام آباد اعلامیہ‘ پر دستخط کیےجائیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف نےاسلام آباد میں کانفرنس کی افتتاحی تقریب سےخطاب کرتےہوئے کہا کہ لڑکیوں کی تعلیم موجودہ وقت کا اہم چیلنج ہے،مسلم دنیا کو اس چیلنج سے نبرد آزما ہونے کے لیے بڑے پیمانے پرکام کرنے کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نےپاکستان میں لڑکیوں کی تعلیم کے فروغ کےلیےفوری اور ضروری اقدامات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہر معاشرے میں تعلیم کا حصول ممکن ہے، تعلیم کے شعبےمیں درپیش چیلنجزسے نمٹنا ہوگا، غریب ممالک میں لڑکیوں کی تعلیم تک رسائی ممکن بنانی ہوگی۔

صدر مملکت نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس طلب کرلیا

 

انہوں نےکہاکہ اسلام بھی خواتین سمیت معاشرے کے ہر طبقے کو علم حاصل کرنےپر زور دیتا ہے،عالمی کانفرنس کا انعقاد پاکستان کے لیے اعزازہے، کانفرنس میں ملالہ یوسف زئی کی شرکت باعث فخر ہے،ان کی آمد پر ہمیں بے حد خوشی ہوئی ہے، ملالہ ہمت اورعزم کی علامت ہیں۔

وزیراعظم نےکہا کہ بینظیر بھٹو پاکستان سے اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم بنیں، انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، آج مریم نوازپہلی خاتون وزیراعلیٰ ہیں، ہماری خواتین بہت بہادر اور ہر شعبےمیں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں، ارفع کریم نےآئی ٹی کےشعبے میں نام کمایا۔

وزیراعظم نےتقریب سے خطاب کے دوران ’عربی جملوں‘ کا استعمال بھی کیا،جس پر شرکا نے انہیں سراہنے کے لیے تالیاں بجائیں۔

Back to top button