مصطفی عامر قتل کیس : معروف اداکار کا بیٹا ساحر جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

مصطفی عامر قتل کیس میں منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار معروف اداکار کا بیٹا ساحر جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

عدالت نے منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کردی۔

منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار ملزم ساحر حسن کو جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں پیش کیاگیا جہاں پولیس نے ملزم کےجسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی۔

سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایاکہ ملزم سے سپلائی چین سے متعلق تفتیشی جاری ہے ۔

عدالت نے تفتیشی افسر کی استدعا پر ملزم کےجسمانی ریمانڈ میں ایک دن کی توسیع کر دی اور ملزم کو کل دوبارہ عدالت میں پیش کرنےکا حکم دیا۔

پولیس کےمطابق اتوار کے روز سٹی کورٹ سے ملزم کا ایک روزہ جسمانی راہداری ریمانڈ لیا تھا۔ملزم ساحر حسن کو منشیات رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا گیاتھا۔

مصطفیٰ عامر قتل کیس کی تحقیقات جاری ہیں جس میں معروف اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن کا نام بھی شامل ہوچکا ہے۔پوش علاقے سے گرفتار ساحر حسن کےخلاف اسپیشلائزڈ انویسٹی گیشن یونٹ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

ایس آئی یو پولیس کےمطابق اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن سے غیر ملکی برانڈ کی منشیات ملی ہے،ساحر حسن گزشتہ 2 سال سے منشیات فروخت کر رہا تھا۔ملزم ساحر حسن کے قبضےسے 50 لاکھ روپے مالیت کی منشیات ملی ہے اور وہ ارمغان کو بھی منشیات فروخت کرتا تھا۔

وزیراعلیٰ کے پی کے نے2 سابق وزرا کو کابینہ میں شامل کرنے سے انکارکر دیا

ملزم ساحر حسن نے تفتیش میں اہم انکشافات کیےہیں،ساحر حسن نے بتایاکہ وہ گزشتہ دو سال سے منشیات فروخت کر رہا ہے۔ ملزم نے بتایاکہ وہ بازل اور یحییٰ نامی منشیات فروشوں سے ڈرگز حاصل کر کے شہر کے پوش علاقوں میں فروخت کرتا ہے۔



Back to top button