این اے251کے نتائج کالعدم قرار، امیدوار کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنےکا حکم

الیکشن ٹربیونل نے این اے251کے نتائج کالعدم قراردیتے ہوئے امیدوار کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی روکنےکا حکم جاری کردیا ۔

الیکشن ٹربیونل کے جج محمد عامر نواز رانا نے انتخابی عذرداری پر سماعت کی ، الیکشن کمیشن کی جانب سے ڈپٹی ڈائریکٹر علی جان اور نصیراحمد پیش ہوئے۔

الیکشن ٹربیونل نے این اے 251 پر انتخابی عذرداری کا محفوظ فیصلہ سنایا اور حلقے سے کامیاب رکن اسمبلی کا نوٹیفکیشن روک لیا۔

الیکشن ٹربیونل نے این اے251 کے22پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کا حکم دیا، ٹربیونل نے اپنے فیصلے میں کہا کہ الیکشن کمیشن فوری طور پر پولنگ کا شیڈول جاری کرے۔

واضح رہے کہ پختونخوا نیشنل عوامی پارٹی نے مولاناسمیع الدین کی کامیابی کو چیلنج کیاتھا۔

Back to top button