حکومت کا سول سرونٹس کو نیب سے بچانے کی تجاویزپرغور

حکومت سول سرونٹس اور عوامی آفس ہولڈر کونیب جیسے اداروں کی غیر ضروری ہراسمنٹ سے بچانے کےلیے اور ان کی فیصلہ سازی کی حوصلہ افزائی کےلیے تحفظ فراہم کرنے پر غور کر رہی ہے۔اعلی باخبر حکومتی ذریعے نے بتایا ہے کہ اس حوالے سے موجودہ قوانین میں چند شقیں متعارف کرانےپر غور ہورہا ہے جن سے سرکاری نوکروں کو ان کے فیصلوں پر تحفظ مل سکے۔تجویز یہ ہے کہ ریاست کوسرکاری نوکروں کو ان کے فیصلوں پر اس وقت تحفظ دیاجائے جب تکہ عدالتوں میں وہ مجرم ثابت نہ ہو جائیں،یہ کہاجا رہا ہے کہ چند بینک اور  ادارے پہلے ہی اس قسم کی پالیسی متعارف کراچکے ہیں۔

سرکاری نوکروں کو ان کے فیصلوں کی وجہ سے انسدادبد عنوانی کے اداروں کے رحم و کرم پر چھوڑ دینا ایسی وجہ ہے جو عہدیداروں کو فائلوں پر دستخط کرنے سے باز رکھتی ہے۔بڑی وجہ نیب کا ماضی میں انتہائی متنازع رول رہا ہےجس کی وجہ سے سویلین بیوروکریسی اور عوامی عہدیداراکسی معاملے کے حق میں مخالفت میں فیصلہ لینے سے کتراتے ہیں۔

Back to top button