بھائی کی مہندی پر ندا یاسر کا فیملی کے ساتھ ڈانس

معروف ٹی وی میزبان ندا یاسر اور سویوا پاشا کے چھوٹے بھائی طلحہ کی شادی پر ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
گزشتہ شب مہندی کی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں شوبز سے وابستہ افراد کو مدعو کیا گیا، ندا کے بھائی کی مہندی میں اداکارہ بشریٰ انصاری، یشما گل، حرا مانی، زرنش خان، اعجاز اسلم، آغا علی، فیصل قریشی، احسن خان، منیب بٹ سمیت کئی شخصیات نے شرکت کی۔
ڈرامہ ’’سنگ ماہ‘‘ کو سینمائوں میں ریلیز کر دیا گیا
تقریب میں ندا یاسر نے اپنی بیٹی سلہ اور بڑے بیٹے فرید کے ہمراہ ڈانس کیا اور اس دوران سویرا پاشا نے بھی ان کا خوب ساتھ دیا۔
معروف میزبان کے بھائی کی مہندی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہیں، صارفین نے ندا کے انداز کو خوب سراہا۔
