کیا نادیہ خان کی تیسری شادی ٹھیک چل رہی ہے؟

معروف ٹی وی میزبان اور اداکارہ نادیہ خان ماضی کی دو شادیوں کی طرح اپنی تیسری شادی سے بھی کافی مطمئن دکھائی دیتی ہیں، اپنے اطمینان کی وجہ بیان کرتے ہوئے نادیہ خان نے کہا ہے کہ ان کے تیسرے شوہر فیصل رائو اور انکی پسند ایک جیسی ہے جس وجہ سے وہ پرسکون زندگی گزار رہے ہیں۔

نادیہ خان حال ہی میں اداکار نعمان اعجاز کے ٹی وی شو ’جی سرکار‘ میں اپنے تیسرے شوہر فیصل راؤ کے ساتھ شریک ہوئیں اور اپنی زندگی بارے کھل کر باتیں کیں۔نادیہ خان نے خوشگوار ازدواجی زندگی کی کامیابی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اچھی زندگی گزارنے کے لیے ایک جیسی پسند ہونا ضروری ہے، پسند الگ ہو تو ہر بات میں اختلاف رہتا ہے، اداکارہ نے اعتراف کیا کہ فیصل راؤ سے ان کے شعبے سے متاثر ہو کر شادی کی، کیونکہ وہ بچپن سے ہی فائٹر پائلیٹ کو خاصا پسند کیا کرتی تھیں۔

شادی کے ایک سال بعد نعمان اعجاز کے شو میں آنے والے فیصل راؤ بھی اپنی زوجہ نادیہ خان سے بہت خوش دکھائی دیئے اور کہا کہ ان جیسی خاتون کا ہمسفر بن جانا میری خوش قسمتی ہے۔ ماضی میں دو و ناکام شادیاں کرنے والے فیصل راؤ نے یہ بھی کہا کہ کہا کہ نادیہ خان ایک ’آئیڈیل‘ خاتون ہیں۔

نعمان اعجاز کے ایک سوال پر نادیہ خان کے شوہر نے کہا کہ ان سے متعلق نادیہ کسی کی کوئی بات نہیں سنتیں، اور جیسا وہ چاہتے تھے نادیہ بالکل ویسی ہی خاتون ہیں۔ اللہ پاک نے اس معاملے میں ان پر خاص کرم کیا ہے، وہ ایک اچھی بیوی اور بہترین والدہ ہیں۔ اس موقع پر نادیہ خان نے بھی اپنے شوہر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کے یوٹیوب چینل کو بحال کرنے میں فیصل نے بہت تعاون کیا، اور وہ میرے فینز کا مجھ سے زیادہ خیال کرتے ہیں۔

نادیہ خان اور فیصل راؤ نے اپنے فینز سے شکوہ کیا کہ ایک ہزار چیزیں اچھی بولنے پر کوئی حوصلہ افزائی نہیں کرتا لیکن ایک بات غلط بولنے پر سب جمپ کر دیتے ہیں، فیصل راؤ نے کہا کہ جو لوگ فضول تبصرے کرتے ہیں وہ منفی سوچ کی عکاسی کرتے ہیں، ہمیں بس لوگوں کی دعاؤں کی ضرورت ہے۔

پتا نہیں لوگ آتے جاتے مجھے شادی کی آفر کیوں کرتے ہیں

فیصل رائو نے اپنی تیسری اہلیہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا وہ اچھے فیصلے کرنے کی صلاحیت بھی رکھتی ہیں، اور ان دونوں کے فیصلوں میں بہت یکسانیت ہوتی ہے، فیصل راؤ نے کہا کہ ان میں اور نادیہ میں صرف ایک چیز یکساں نہیں ہے وہ یہ ہے کہ میں ہر چیز منظم انداز میں رکھتے ہوں جبکہ نادیہ ایسا نہیں کرتیں، لیکن اب وہ سمجھ چکے ہیں کہ نادیہ کو کس طرح ہینڈل کرنا ہے۔ نادیہ نے خدا کا شکر ادا کیا کہ فیصل راؤ ان کے ساتھ ہیں، انکا کہنا تھا کہ 20 سال پہلے ان کے والد ہر معاملے میں انہیں تحفظ فراہم کیا کرتے تھے، اب مجھے لگتا ہے فیصل سب سنبھال لیں گے۔

نادیہ خان نے بتایا کہ فیصل انہیں اکثر مضبوط خاتون ہونے کا اعزاز دیتے ہیں، اور کہتے ہیں انہیں ان کی خوبی پسند ہے، ریٹائرڈ ونگ کمانڈر فیصل راؤ نے اپنی زندگی کا تجربہ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ جب آپ کسی سے پیار کرتے ہیں تو آپ اس کی ہر چیز پسند کرنے لگ جاتے ہیں، ہر انسان اچھا اور برُا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، یہ بات آپ کے ہاتھ میں ہے کہ آپ اسے اچھا کیسے سمجھتے ہیں۔ نادیہ خان کہتی ہیں کہ وہ خوبصورت نظر آنے کے لیے خوش رہتی ہیں، کسی سے نفرت نہیں کرتیں، ایک سوال کے جواب میں نادیہ خان نے کہا کہ جب آپ کے جیون ساتھی کی پسند آپ سے یکساں ہو تو اچھا وقت گزرتا ہے، اسی معاملے کو آگے بڑھاتے ہوئے سابقہ شوہر کے ساتھ گزرنے والے تلخ لمحات کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی پسند مختلف تھی وہ ان سے کبھی کسی چیز پر راضی ہی نہیں ہوئے۔

یاد رہے کہ نادیہ خان کی فیصل راؤ سے تیسری شادی ہے، یہ فیصل راؤ کی بھی تیسری شادی ہے۔ دونوں نے جنوری 2021 کے آغاز میں شادی کی تھی، اس سے قبل اداکارہ کی پہلی 2 شادیاں طلاق پر ختم ہوئیں اور انہیں 3 بچے ہیں، نادیہ خان کی بیٹی کا نام علیزے، بڑے بیٹے کا نام اذان اور چھوٹے کا نام کیان ہے۔

Back to top button