سابق رکن اسمبلی سمیت 300بڑے چوروں کے نام سامنے آ گئے

نگران وزیر اعظم کی ہدایت پر بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا گیا ہے جس دوران لاہور میں سابق رکن قومی اسمبلی سمیت 300 سے زیادہ بجلی چوروں کے نام سامنے آئے ہیں۔
ملک بھر میں بجلی چوروں کے ساتھ نرمی ختم کرکے کارروائی شروع کردی گئی ہے اور اسلام آباد پولیس نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے کئی بجلی چوروں کو گرفتار کرکے مقدمات درج کرلیے ہیں۔
ادھر لاہور سمیت لیسکو ریجن میں بھی گرینڈ آپریشن کیا گیا جہاں سابق رکن قومی اسمبلی سمیت 300 سے زیادہ بجلی چوروں کے نام سامنے آئے جن کیخلاف 130 مقدمے درج کیے گئے ہیں۔
دوسری جانب کیسکو چیف عبدالکریم جمالی نے بتایا کہ بلوچستان کے علاقے نوشکی، پشین، خانوزئی اور لورالائی میں 67 بجلی چوروں کے کنکشنز منقطع اور برقی آلات ضبط کرلیے گئے جب کہ بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کیلئے درخواستیں متعلقہ تھانوں میں جمع کروادی گئی ہیں۔
عبد الکریم جمالی نے بتایا کہ کوئٹہ میں تقریباً 2 کروڑ 30 لاکھ کی نادہندہ سیمنٹ فیکٹری اور 44 لاکھ روپے کی نادہندہ ایک آئس فیکٹری کے کنکشنز
نگران وزیر خزانہ سے عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹرکی ملاقات
بھی بلوں کی عدم ادائیگی پر منقطع کردیے گئے ہیں۔
