بھارتی اداکارہ نرگس فخری کا پاکستان سے کیا تعلق ہے؟

اداکار رنبیر کپور کی فلم ’راک اسٹار‘ سے بالی ووڈ ڈیبیو کرنے والے نرگس فخری کے پاکستان سے تعلق کے بارے میں بہت کم لوگ جانتے ہیں تاہم اب بالی ووڈ اداکارہ نرگس فخری نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کے والد کا تعلق پاکستان سے ہے۔
امریکی نژاد بالی ووڈ اداکارہ نرگس فخری کا شمار اُن بھارتی اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے بالی ووڈ میں اپنی ڈیبیو فلم سے ہی شہرت حاصل کی۔رنبیر کی فلم ‘راک اسٹار’ سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے والی معروف اداکارہ نرگس فخری نے کئی پاکستانی اشتہارات میں بھی کام کیا ہے لیکن اس بارے میں کوئی نہیں جانتا کہ پاکستان کے ساتھ اُن کے خاندان کا گہرا تعلق ہے۔
ایک انٹرویو کے دوران اپنی فیملی کے بارے میں بات کرتے ہوئے نرگس فخری نے کہا کہ اُن کے والد پاکستانی تھے جبکہ اُن کی والدہ کا تعلق جمہوریہ چیک سے تھا۔نرگس فخری نے اپنی پیدائش کے بارے میں بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ اُن کی پیدائش نیویارک شہر میں ہوئی تھی۔
خیال رہے کہ پاکستانی والد کے ہاں امریکا میں پیدا ہونے اور وہیں پڑھنے اور بڑی ہونے والی نرگس فخری نے 16 سال کی عمر میں بطور ماڈل کیریئر کا آغاز کیا تھا اور 2011 میں انہوں نے بھارتی فلم انڈسٹری کا رخ کیا تھا۔نرگس فخری نے ’راک اسٹار‘ سے کیریئر کا آغاز کیا اور مشکل سے اب تک انہوں نے ڈیڑھ درجن کے قریب ہی فلموں میں کام کیا ہے، تاہم وہ اپنی خوبصورتی اور بولڈ اداؤں کی وجہ سے خبروں میں رہتی ہیں۔
واضح رہے کہ نرگس فخری نے 2011ء میں ریلیز ہونے والی فلم ’راک اسٹار‘ سے فلمی کیرئیر کا آغاز کیا تھا۔ اس فلم میں انہوں نے اداکار رنبیر کپور کے ساتھ کام کیا تھا جبکہ انہوں نے متعدد دیگر بلاک بسٹر فلموں میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔نرگس فخری اپنی ذہنی صحت کی وجہ سے طویل عرصے تک بڑے پردے سے دور رہیں اور اب وہ فلم ’ہری ہرا ویرا مالو‘ میں نظر آئیں گی۔امریکی نژاد اداکار نرگس فخری کا شمار اُن خوش قسمت اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے جو ڈیبیو کے ساتھ ہی اداکاری کی لاجواب صلاحیت کی بدولت کامیاب رہیں۔نرگس فخری نے 2011 میں رنبیر کپور کے ساتھ فلم راک اسٹار سے بالی وڈ میں قدم رکھا۔ وہ ’میں تیرا ہیرو‘، ’مدراس کیفے‘، ’ہاؤس فل 3‘ اور ’ڈشوم‘ جیسی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں بالی ووڈ کی اداکارہ نرگس فخری کی حالیہ بوائے فرینڈ ٹونی بیگ اور سابقہ بوائے فرینڈ ادے چوپڑا کے ساتھ نیو ایئر پارٹی
میں شرکت کی تصاویرنے انٹرنیٹ پر تہلکہ مچا دیا تھا۔
