نسیم شاہ نے متنازع ٹوئٹ پر معافی مانگ لی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ  بولر  نسیم شاہ نے متنازع  ٹوئٹ  پر  معافی مانگ لی۔

ایکس پر جاری بیان میں نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ میری سوشل میڈیا ٹیم کی جانب سے میرے اکاؤنٹ سے پوسٹ کی گئی تھی، وہ  پوسٹ  میرے  خیالات کی عکاسی نہیں کرتی۔

نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ میں  اپنے  پلیٹ فارم کی مکمل ذمہ داری قبول کرتا ہوں، آئندہ ایسا نہ ہو اس کے لیے درکار ضروری تبدیلیاں کی جاچکی ہیں۔

نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ  میں پلیٹ فارم کے غلط استعمال سے متاثر ہونے والے تمام افراد سے معذرت کرتا ہوں۔

خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈنے متنازع ٹوئٹ پر فاسٹ بولر نسیم شاہ پر 2 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کردیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق نسیم شاہ پر پی سی بی کے سینٹرل کنٹریکٹ کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

پی سی بی نے 27 مارچ 2026 کو ایک شوکاز نوٹس جاری کیا تھا، جس میں خلاف ورزیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے نسیم شاہ سے وضاحت طلب کی گئی تھی۔

 

Back to top button