سوشل میڈیا پر رشتے کی افواہوں پر نسیم شاہ کی وضاحت آگئی

سوشل میڈیا پر رشتے کی افواہوں پر پاکستانی کرکٹر نسیم شاہ کی وضاحت سامنے آگئی ۔
گزشتہ دنوں پاکستانی کرکٹرز کی شادیوں کا موسم چل رہا تھا، پہلے حارث رؤف، پھر شان مسعود اور پھر شاہین شاہ آفریدی کے بعد شاداب خان بھی شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔
ایسے میں شائقین کرکٹ کو نوجوان فاسٹ بولرز نسیم شاہ کی شادی کا بھی بے صبری سے انتظار ہے۔
گزشتہ دنوں نسیم شاہ نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری لگائی جس میں وہ دو بزرگوں کے درمیان مسکراتے ہوئے بیٹھے ہوئے تھے، اُس تصویر پر قومی فاسٹ بولر نے بہتر نوازنے پر شکر گزاری کے ساتھ الحمداللہ لکھا۔
جیسے ہی یہ انسٹا اسٹوری سوشل میڈیا صارفین نے دیکھی تو نسیم کے رشتے کی چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں، صارفین کا خیال تھا کہ شاید نسیم شاہ کا نکاح ہوگیا یا وہ کسی رشتے میں منسلک ہوگئے ہیں۔
ایک صارف نے لکھا کہ نسیم شاہ کا نکاح ہوگیا جبکہ ایک نے بات پکی ہونے کا گمان کیا۔