فاسٹ بائولر نسیم شاہ بنگلہ دیش کیخلاف میچ سے آئوٹ

پاکستانی فاسٹ بائولر نسیم شاہ ایشیا کپ کے اہم میچ سے باہر ہوگئے ہیں، فاسٹ بائولر کو انجری کے باعث آرام دیا گیا ہے۔

نسیم شاہ فائن لیگ پر باؤنڈری روکنے کی کوشش میں انجرڈ ہوئے، ساتویں اوور میں انجری کے بعد نسیم شاہ میدان سے باہر چلے گئے۔

نسیم شاہ بظاہر بازوں میں تکلیف کا شکار نظر آئے، ڈریسنگ روم میں پاکستان ٹیم کا میڈیکل اسٹاف ان کا معائنہ کر رہا ہے، مکمل معائنے کے بعد نسیم شاہ کی انجری کے بارے میں حتمی رائے قائم کی جا سکے گی۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ کے سُپر فور مرحلے کے پہلے میچ میں بنگلادیش نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ملک اور عوام سے سیاسی قیادت کی لاتعلقی

Back to top button