28 سال بعد گلیشیئر میں دبنے والےنصیرالدین کی لاش برآمد

کوہستان میں 28 سال قبل گلیشیئر کی زد میں آ کر لاپتا ہونے والے شخص نصیرالدین کی لاش ملنے کے بعد تدفین کردی گئی۔

نصیرالدین 1997 میں الائی سے سپٹ ویلی کے راستے گھر واپس آ رہے تھے جب وہ ایک برفانی طوفان میں اپنے گھوڑے سمیت لاپتا ہو گئے۔

گزشتہ ہفتے پالس کے علاقے میں گلیشیئر پگھلنے کے بعد ان کی لاش صحیح حالت میں ملی، جس کے ساتھ کپڑے اور واسکٹ بھی محفوظ تھے۔ ان کی شناخت جیب میں موجود قومی شناختی کارڈ سے ممکن ہوئی۔

جعفر ایکسپریس پر حملے کی خبریں بے بنیاد، تمام مسافر محفوظ ہیں: ترجمان ریلویز

 

نصیرالدین کے بھائی کثیرالدین کے مطابق، خاندانی دشمنی کے باعث وہ علاقہ چھوڑ کر جا رہے تھے، اور تب سے ان کا کوئی سراغ نہیں ملا تھا۔ کثیرالدین نے کہا کہ وہ بھائی کے زندہ یا مردہ ملنے کی امید چھوڑ چکے تھے، لیکن اتنے سال بعد لاش کا سلامت ملنا ایک معجزہ محسوس ہوتا ہے۔

 

Back to top button