چیمپئنز ٹرافی میں قوم کو ہائی کوالٹی کرکٹ دیکھنے کا موقع ملے گا : وزیر اعظم

وفاقی کابینہ کا اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہاکہ ملک میں آئی سی سی کا ایونٹ ہونے جارہا ہے۔چیمپئنز ٹرافی میں قوم کو ہائی کوالٹی کرکٹ دیکھنے کا موقع ملے گا۔
وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیر اعظم کی صدارت میں ہوا، اجلاس میں وزیر اعظم شہباز شریف کا چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے کہنا تھا کہ ملک میں آئی سی سی کا ایونٹ ہونے جارہا ہے۔چیمپئنز ٹرافی میں قوم کو ہائی کوالٹی کرکٹ دیکھنے کا موقع ملے گا۔
وزیر اعظم شہباز شریف کا چیمپئنز ٹرافی کےحوالے سے مزید کہنا تھاکہ میگا ایونٹ کے سلسلے میں تمام تیاریاں مکمل کی جا چکی ہیں۔ہم سب پرامید ہیں کہ کرکٹ کے میدان میں ہمارےکھلاڑی پاکستان کی صلاحیت کو بھرپور طریقے سے اجاگر کریں گے۔
علاوہ ازیں وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیر اعظم شہباز شریف نے سکیورٹی فورسز کی ملک کےلیے قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا،ساتھ ساتھ افغانستان سے پاکستان میں دہشت گردی کےمعاملے کی مذمت کرتےہوئے افغان حکومت کو پیغام دیاکہ وہ اس پر قابو پانے کےلیے ٹھوس حکمت عملی اختیار کرے۔
وزیراعظم نے اجلاس میں گفتگو کرتےہوئے بتایاکہ اس سال قومی خزانے کو 70 ارب روپے وصول ہوں گے۔
