قومی اسمبلی :اسدقیصر کاخواجہ آصف کیساتھ تلخ جملوں کاتبادلہ

قومی اسمبلی میں مذاکرات کے معاملے پراسد قیصر اور خواجہ آصف کے ساتھ تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔

وزیر دفاع خواجہ آصف کاکہنا تھا کہ یہ کہتے ہیں کہ ہم این آر او نہیں لیں گے۔رؤف حسن روزانہ ترلے منتیں کر رہا ہے کہ این آر او دو۔تحریک انصاف والے یہاں بیٹھی سیاسی جماعتوں کے ساتھ مذاکرات نہیں کرنا چاہتے۔یہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات چاہتے ہیں۔

خواجہ آصف نے کہاکہ انہیں نشہ لگا ہوا ہے یہ وہی چاہتے ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ سے مزاکرات کریں۔پہلے یہ فیصلہ کر لیں کہ مذاکرات کرنے کس سے ہیں۔جس سے یہ مذاکرات کرنا چاہتے ہیں وہ کرتا ہے تو کر لیں۔یہ لوگ اس وقت شدت سے این آر او کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔یہ واضح کر دوں کہ جب تک نو مئی کا حساب نہیں ہوگا کسی کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے۔

اسد قیصر کاکہنا تھاکہ 80سال کی عمر میں اس قسم کی باتیں کررہے ہیں۔آپ کو یہ باتیں کرتے ہوئے شرم کرنی چاہیے۔

یوٹیلیٹی سٹورزکارپوزیشن کے مذاکرات کامیاب،8دن بعد دھرناختم

وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ رؤف حسن این آر او کے ترلے کر رہا ہے، محمود خان اچکزئی سے پوچھتا ہوں کیا فوج سے مذاکرات آپ کریں گے؟بانی پی ٹی آئی سیاسی جماعتوں کی بجائے اسٹیبلشمنٹ سے کرنا چاہتے ہیں،بانی پی ٹی آئی نے اسٹیبلیشمنٹ کی گود میں پرورش پائی،میں غلط بات کر رہا ہوں تو محمود خان اچکزئی مجھے ٹوک دے۔

Back to top button