قومی اسمبلی: محمود خان اچکزئی نے 27 ویں ترمیم کا بل پھاڑ دیا

قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن رہنما محمود خان اچکزئی نے 27 ویں آئینی ترمیم کے بل کی کاپی پھاڑ دی۔

اجلاس کے دوران محمود خان اچکزئی نے کہا کہ حکومت فارم 47 پر قائم ہے، اور ایسے پارلیمنٹ کو آئین میں ترمیم کرنے کا اختیار نہیں دیا جا سکتا۔ انہوں نے 27 ویں ترمیم کے بل کی کاپی احتجاجاً پھاڑ دی۔

دوسری جانب میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا کہ وہ اس ترمیم کا حصہ نہیں بنیں گے اور واک آوٹ سمیت احتجاج کریں گے، نیز اپنی تقریریں بھی کریں گے۔

نواز شریف کی پارلیمنٹ میں متوقع آمد کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر بیرسٹر گوہر نے کہا کہ نواز شریف آئیں یا نہ آئیں، وہ اب پاکستانی سیاست سے غیر متعلق ہو چکے ہیں، اور پارلیمان میں ان کے لیے کسی نے ریڈ کارپٹ نہیں بچھائی۔

Back to top button